ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کا قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس 2025-26 میں اظہارِ خیال

15

اسلام آباد ، 14 جون (اے پی  پی 9:رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور کاشتکاروں، زمینداروں اور مزدوروں کی بہتری کے لیے ایک باقاعدہ اور مؤثر مکینزم تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ زرعی شعبے کو درپیش چیلنجز کا حل نکالا جا سکے اور کسانوں کو حقیقی فائدہ حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروے کے منصوبے کے لیے مزید فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ یہ اہم منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

صلاح الدین جونیجو نے کہا کہ ہمارے صوبے کے تیل و گیس کے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جانی چاہیے تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں اور وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج نے ملک و قوم کی توقعات پر پورا اُترتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا، جس پر وہ خراجِ تحسین کی مستحق ہیں۔