اسلام آباد،17 جون)اے پی پی ): قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر ایوب نے کہا کہ مک بجٹ پارلیمنٹ کی بہت بڑی آئینی ذمہ داری ہے، جس کے ذریعے عوام کی فلاح ع بہبود کے لئے کام کیا جائے ۔
بیرسٹر گوہر ایوب نے کہا کہ ہم نے اب معیشت میں بھی سیاست کرنی شروع کر دی ہے۔ اور عوام کی فلاح کا مقصد متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتیات کی سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نئے ترقیاتی پراجیکٹس کا ذکر نہیں کیا گیا۔ بجٹ غریب دوست ہونا چاہئے۔ اسلام آباد میں جائیداد پر لگایا گیا ٹیکس زیرو کئا جانا چاہئے۔
کسٹم ایکٹ میں بھی تبدیلیاںُ لانی ضروری ہے، ایف بی آر میں سولہ ڈائریکتوریٹ جنرلز بنائے گئے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی تعداد ہے اس کو کم کیا جائے۔