اسلام آباد،25جون(اے پی پی): وفاقی وزئر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزئر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پالیسی ریٹ افراط زر میں کمی آئی ہے، گزشتہ سال کہا جاتا رہا تھا کہ منی بجٹ آ رہا ہے،مگر نہیں لائے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں چیمبرز سے بھی تجاویز لی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے میں شفافیت چاہتی ہے، زرِمبادلہ کے زخائر میں بھی بہتری آ رہی ہے ۔