وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائےقانون بیرسٹر عقیل ملک  اوراراکین قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

2

اسلام آباد۔20جون  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی شاکر بشیر اعوان، احمد رضا مانیکا، ریاض الحق جج، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے  الگ الگ ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو  عوام دوست اور پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور  اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقاتوں میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو بھی موجود تھے۔