وزیراعظم  شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ  دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے

5

ابو ظہبی، 12 جون (اے پی پی ):   وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  متحدہ عرب امارات کے صدر  اور ابو ظہبی کے فرمانروا شیخ محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر  متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔

ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر  شیخ طحنون بن زاید النہیان (HH Sheikh Tahnoun bin Zayed Al Nahyan)  نے وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا اور وزیرِ اعظم کے ہمراہ گاڑی میں صدارتی محل کی جانب روانہ ہوئے۔

 ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی احمد الشمسی،  یو اے ایی میں پاکستان کے سفیر  فيصل نياز ترمذی  اور پاكستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔وزیرِ اعظم وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات  کریں گے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،  وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔