اسلام آباد، 27 جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سےمسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی،ڈاکٹر درشن،نیلسن عظیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی رمیش لال اور نوید عامر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد پیش کی اور دوران ملاقات متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال،وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔