اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی سردار شمشیر علی مزاری، عبد القادر کھوسہ اور افتخار نذیر نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگوکی گئی ۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔