وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

11

اسلام آباد، 26 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی راجا اسامہ سرور، احسان الحق باجوہ، وسیم قادر، شیخ آفتاب احمد، اظہر خان لغاری اور تہمینہ دولتانہ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شرکاء نے وزیراعظم کو آئندہ سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی منظوری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا، ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔