اسلام آباد، 27 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار،عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان نصر نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد پیش کی اور ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔