اسلام آباد،26 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی راجا خرم شہزاد نواز اور انجم عقیل خان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں شرکاء نے وزیراعظم کو آئندہ سال کا عوام دوست بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اس کی منظوری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سمیت متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو ہوئی ۔
ملاقات میں وزیر برائے پارلیمانی امور یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شامل تھے۔