وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے ماسٹر چنگان موٹرز کے سی ای او کی ملاقات

1

اسلام آباد، جون 17(اے پی پی): وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے ماسٹر چنگان موٹرز کے سی ای او کی ملاقات ہوئی جس میں  پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو درپیش اسٹریٹجک چیلنجز اور بجٹ کے اثرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں نئی الیکٹرک گاڑیوں  پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز دیتے ہوۓ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا

کہ حکومت پاکستان پائیدار اور جدید آٹو پالیسی پر عمل پیرا ہے، قومی پالیسی جلد منظرعام پر لائی جائے گی، وزیر اعظم کا وژن پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو عالمی مسابقتی صف میں شامل کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی میں انفرا اسٹرکچر، سرمایہ کاری اور مراعاتی فریم ورک شامل ہوگا، وزیر اعظم کے ہدایت کے مطابق الیکٹرک وہیکلز پر مراعات دی جائے گی۔