وزیرِاعظم سے پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائیریکٹر کی الوداعی ملاقات

6

اسلام آباد،19 جون(اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائیریکٹر ناجے بن حسین کی الوداعی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے ناجے بن حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورورلڈ بینک کے مابین شراکت داری کی مزید مضبوطی کیلئے آپ نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا، جس پر آپ کے مشکور ہیں۔ پاکستان میں ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون و محنت پر آپ کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر ناجے بن حسین نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت میں انقلابی تبدیلی، استحکام اور ترقی کے سفر کی شروعات قابل تحسین ہےاور کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی ٹیم نے پاکستان کی معیشت کو کمال مہارت سے استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔