اسلام آباد، 17جون(اے پی پی): مسلم لیگ ن کی سینئر رہنماء تہمینہ دولتانہ نے بروز منگل انگریزی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت اچھا کام کررہی ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ہر صوبے میں اچھا کام کرنے کی ضرورت ہےمیں چھٹی مرتبہ پارلیمنٹ کی ممبر بنی ہوں۔70 فیصد ہم کسانوں کا طبقہ ہے ، کسانوں کے پراجیکٹس کو دیکھنا چاہئے۔اگر پانی نہیں ہوگا تو کسان کیا کرے گا,پانی کی اسٹوریج کے بارے میں سوچنا ہوگا۔تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ خواتین آبادی کا 50 فیصد ہیں خواتین کو پراپر تعلیم کے مواقع دیں۔