اسلام آباد، 11 جون(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت بدھ کے روز ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں افغان مہاجرین سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران میں منعقد ہوا، جس میں وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان، جوائنٹ سیکرٹری وسیم آغا، اور افغان کمشنریٹ کے چیف کمشنر اسمت اللہ شاہ نے بھی شرکت کی۔