وفاقی وزیر مذہبی امورسردارمحمدیوسف کی زیرصدارت علماومشائخ کااجلاس

3

‎اسلام آباد، 23  جون ( اے پی پی): وفاقی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت علما و مشائخ  کااجلاس  منعقد ہوا، اجلاس  میں محرم الحرام 1447 ھ کے تناظر میں امن و امان اور مسلکی ہم آہنگی کو یقینی بنانے پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب میں سردار محمد یوسف کا کہناتھا کہ نواسہ رسول ﷺ، اہل بیت کی قربانیوں کی وجہ سے آج اسلام سربلند ہے،ان کی شہادت کی یاد مناتے ہوئے نظم و ضبط، ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا وزارتِ مذہبی امور کی ذمہ داری ہے کہ مثالی معاشرے کا قیام عمل میں لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام و مشائخ عظام سر کے تاج ہیں ،انکی رہنمائی ناگزیر ہے۔