اسلام آباد، 23 جون(اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ بجٹ سیشن میں اپوزیشن کے اراکین کوان کے مقررہ وقت سے 8گھنٹے زیادہ کاوقت دیا گیا جس سے حکومت کی سنجیدگی کی عکاسی ہو رہی ہے۔
پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ نثارجٹ، اقبال آفریدی اورآغا رفیع اللہ کے مشکور ہیں، معاملہ خوش اسلوبی سے طے پایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بزنس ایڈوائزری کے اجلاس میں میں فیصلہ ہوا تھا کہ بجٹ پر30 گھنٹے بحث ہوگی لیکن اپوزیشن کےاکابرین کے کہنے پراس وقت میں اضافہ کیاگیا، کل تک مجموعی طورپر 48گھنٹے بحث ہوئی، 8 گھنٹے اپوزیشن کیلئے مخصوص تھے تاہم اسے 16 گھنٹے وقت دیا گیا اور ہم نے رات گئے تک کارروائی چلائی ہے، اس سے بجٹ اورایوان کوچلانے کے حوالہ سے حکومت کی سنجیدگی کی عکاسی ہورہی ہے۔