پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے ہارون اختر خان کی قیادت میں پاکستانی وفد 5 جولائی کو روس روانہ ہوگا

17

اسلام آباد،30 جون (اے پی پی): وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و تجارت ہارون اختر خان سے روس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی،جس کی قیادت روسی نمائندہ ڈینس نزاروف نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سلسلے میں یہ طے پایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی قیادت میں پاکستانی وفد 5 جولائی کو روس کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان اسٹیل ملز میں روسی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینا اور صنعتی بحالی سے متعلق عملی اقدامات پر مشاورت کرنا ہے۔

ہارون اختر خان روسی دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان میں صنعتی شعبے کی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔