اسلام آباد،18 جون(اے پی پی):ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر نے پیپلز پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تجاویز کی منظوری پر وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈپٹی وزیر اعظم اسحق ڈار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہماری تجویز ہے کہ بجٹ کے بعد ایک کمیٹی قائم کی جائے جو سولرائزیشن کے حوالے سے کام کرے اور اپنی تجاویز دے۔ انہوں نے کہا کہ یونیوسڑیز کی فنڈز کے بڑھانے پر بھی ہم حکومت کے شکر گزار ہیں، معیشت میں بہتری کے حوالے سے بھی ہمارےڈئیلاگز حکومت کے ساتھ جاری رہیں گے اور زرعی شعبے کو بھی توجہ دینے پر کام جاری رکھیں گے۔