پی ایس ڈی پی،بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چار جاری منصوبوں کیلئے   1105 ملین روپے مختص

9

اسلام آباد,10جون  (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2025-26 کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چار جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 1105 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی 2025-26 کے مطابق جاری منصوبوں کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ آن سی پیک کیلئے 150 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، سیکٹرل میپنگ اینڈ ریگولیٹری ریفارمز کیلئے 117 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ماڈل سپیشل اکنامک زون کیلئے  127.930 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل معیشت بڑھانے کے منصوبہ کے قیام کیلئے 710.500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔