اسلام آباد ،10 جون (اے پی پی ):حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 1904ملین روپے مختص کئے ہیں ۔ منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں میں 8 جاری سکیموں میں حب سپیشل اکنامک زون کیلئے 100ملین روپے ، آٹو میشن سینٹر کراچی کے قیام کیلئے 285ملین روپے ، پروڈکٹ ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کیلئے 91 ملین روپے جبکہ 2 نئی سکیموں میں ایک ہزار انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس فیز 2 کیلئے 250 ملین روپے اور ڈویلپمنٹ بلاک اے کراچی انڈسٹریل پارک کیلئے 500ملین روپے مختص کئے ہیں ۔