چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی ملاقات

2

اسلام آباد،25جون(اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی  بروز بدھ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستانی ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مجھے خوشی ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی قائم ہو گئی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران کی قیادت اس کی افواج اور عوام کی دفاع کے لیے کاوشوں کو سر اتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں اسلام دشمن کے ناپاک اعزائم کو ناکام بنایا۔

ایران کی قیادت نے موثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے تنازع کو پھیلنے سے روکا اور جنگ بندی تک پہنچایا۔ ایران کے اعلیٰ فوجی افسران، جوہری سائنسدانوں اور بے گناہ شہریوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے مختلف اہم فورمز پر ایران پر اسرائیل کی بلا جواز جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے 13 جون سے شروع ہونے والے بحران کے بعد سے دنیا کے رہنماؤں سے بھرپور سفارتی روابط قائم کیے ۔

ایران کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاکستان کی پارلیمان، قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔