خانیوال ، 30 جون (اے پی پی): کمشنر ملتان عامر کریم خان اور آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کے ہمراہ خانیوال میں محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مرکزی امام بارگاہ اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا گیا، جہاں منتظمین اور امن کمیٹیوں سے آن گراؤنڈ ملاقات ہوئی۔ کمشنر اور آر پی او نے ضلعی و پولیس انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یوم عاشور پر فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔
ضلع بھر میں 196 جلوس، 1036 مجالس،2000 سےزائد پولیس اہلکار، 829 والنٹیئرز،اور 120 ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹرز اور تھری ٹیئرز چیکنگ کا مکمل انتظام ہے۔ ایلیٹ فورس، روف ٹاپ ڈیوٹی اور ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ جلوس کے اطراف راستے سیل کر دیے جائیں گے، اور ہر شخص کو چیکنگ کے بعد ہی شرکت کی اجازت ہوگی۔
انجمن حسینیہ کے عہدیداران نے محرم الحرام پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔