ملتان ، 02 جولائی (اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سیدہ حمیرا شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ دورے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، معیار، مقدار، نرخنامے کی عدم موجودگی، اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران متعدد پیٹرول پمپس پر خلاف ورزیاں پائی گئیں جن میں ناپ تول میں کمی، نرخنامہ آویزاں نہ کرنا، اور حفاظتی اقدامات میں کوتاہی شامل تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پمپس پر بھاری جرمانے عائد کیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور شفاف خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔