اسلام آباد ،6 جولائی ( اے پی پی ): اسلام آبادمیں شدید بارش و ژالہ باری کے بعد ایمرجنسی آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اور ڈی جی سول ڈیفنس کی ہدایت پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی نے فوری کارروائی کا آغاز کردیا۔ گرنے والے درختوں اور ملبے کو فوری اٹھانے کا عمل تیزی سے جاری ہے -سی ڈی اے، ایم سی آئی، ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں متحرک ہیں -اہم شاہراہوں، نالیوں اور انڈرپاسز کی صفائی کےساتھ ساتھ بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
تمام اقدامات کی نگرانی چیئرمین سی ڈی، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا خود کر رہے ہیں۔شہریوں نے فوری اقدامات اور بروقت اقدامات پر چیرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی قیادت میں سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ اور ایم سی ائی کی کارکردگی کو سراہا ہے -مزید برآں نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی نگرانی کے لیے خصوصی سسٹم فعال کردیا گیا ہے جبکہ تمام متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کی ہدایت کے ساتھ ساتھ شدید بارش اور مون سون موسم میں سڑکوں کی صفائی اور بحالی کا عمل جاری رکھنے کا حکم ہے-