اسلام آباد، 2جولائی(اے پی پی):اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 2-0 سے شکست دے دی۔صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن سید محسن گیلانی کی تاریخی فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد اور قومی ویمنز ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کرنے پر داد دی۔انہوں نے کہا کہ ویمنز ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، امید ہے ٹیم آخری گروپ میچ میں بھی عمدہ کھیل پیش کرے گی۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول نادیہ خان نے 8 ویں منٹ میں اسکور کیا،دوسرا گول سوہا ہیرانی نے 18 ویں منٹ میں پینلٹی کک پر کیا،پاکستان ٹیم گروپ کا آخری میچ 5 جولائی کو کرغزستان کے خلاف کھیلے گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔











