کوئٹہ، 06 جولائی(اے پی پی): بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے، مجالس اور جلوسوں میں عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے حفاظتی فرائض پر مامور ہیں۔عزاداروں نے ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےسیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئین ہیں۔ تمام ادارے اچھا تعاون کررہے ہیں۔ایف سی اور پولیس یہاں موجود ہیں اور ہم اپنے سیکیورٹی اداروں سے بہت خوش ہیں۔