ملتان،15جولائی (اے پی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول ملتان ڈویژن، محمد رفیق نے ڈسٹرکٹ پیرول آفیسر شاہین اشفاق، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر مہوش امتیاز، ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر محمد اقبال اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سوشیالوجی کے انٹرنی طلبہ و طالبات کے ہمراہ ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان کے آفس کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، ام فروہ ہمدانی نے محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن کے اداروں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور انٹرنیز کے محکمہ سوشل ویلفیئر کے اداروں سے متعلق مختلف سوالات پر جوابات اور تفصیلی معلوماتی لیکچر دیا۔بعد ازاں ڈویژنل ڈائریکٹر کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، ڈاکٹر محمد سجاد اور پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان محمد نبیل خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار ملتان اور ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان کا دورہ کروایا۔دوران وزٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سمیرا ستار سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی نے ادارہ میں مقیم کلائنٹس سے ملاقات کروائی اور ادارہ سے متعلقہ تفصیلی بریفنگ دی۔شیلٹر ہوم دارالامان کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کومل اعجاز نے آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ادارے کا تفصیلی وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔ دورے کے اختتام پر ڈپٹی ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول ملتان ڈویژن، محمد رفیق نے محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے اداروں کے بہترین معلوماتی وزٹ کے انتظامات پر ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروا ہمدانی کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے وزٹ کیے گئے ادارے اور افسران کی تعریف کی۔











