اسلام آباد، 1 جولائی ( اے پی پی): وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے جرائم کی شرح کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ ایک سال میں 37 فیصد جرائم ،59 فیصد سنگین نوعیت کے جرائم میں کمی واقع ہوئی۔آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرض شناسی سے جرائم روکنے کیلئے کوشاں ہے۔ پولیس نے کئی وارداتوں کے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کیا ۔ثنا یوسف کے قاتلوں کو بھی اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا۔ سردار فہیم کیس میں پولیس نے اپنی مہارت اور تربیت کا بھرپور استعمال کیا اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس، اسلامک یونیورسٹی کی طلبہ ایمان کے قتل کا کیس، غیر ملک خاتون کے ساتھ زیادتی، 3 سالہ بچے اذلان کی بازیابی کا کیس اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس تھا، جس میں تفتیش کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا اور 6 روز میں پولیس نے اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائی ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقع میں جائے وقوعہ کو محفوظ بنانا ہماری پہلی ترجیح ہوتی ہے۔سردار فہیم کیس میں 57 مجتبی افراد سے تفتیش کی سیلو لر ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سر ویلینس سمیت تمام بنیادی تحقیقات کے طریقے استعمال کیے گئے ۔