حکومت میرٹ پر مبنی نظام کو ترجیح دینے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم شہبازشریف

11

‎اسلام آباد۔12جولائی  (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت مکمل اقتصادی بحالی کیلئے دیرینہ اصلاحات، ڈھانچہ جاتی  تبدیلیوں اور میرٹ پر مبنی نظام کو ترجیح دینے کیلئے پرعزم ہے۔

‎ان خیالات کااظہار انہوں نے   ہفتہ کو   اڑان پاکستان سمر سکالرز پروگرام  کیلئے منتخب طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔   انہوں نے  کہا کہ انہوں نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے طویل مذاکرات کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا اور آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرے گا۔  آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے میری تفصیلی بات چیت کے نتیجہ میں ہم نے اس بحران پر  قابو پالیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی رقوم بنکوں سے نکال کر ان جگہوں پر لگائیں گے جہاں انہیں زیادہ فائدہ ہوگا جبکہ نے   اڑان پاکستان پروگرام اپنی اڑان بھر چکا ہے۔ ہمیں اسے تکمیل تک پہنچانے میں فقط چند ماہ لگے اور میں نے ذاتی طور پر ماہرین، سیاسی رہنماؤں، بیوروکریٹس کیساتھ متعدد ملاقاتیں کیں اور پھرآخرکار ہم اڑان پاکستان کو یہاں تک لانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

‎  وزیراعظم نے کہا کہ    اب ایف بی آر کو بہتر کام کرنا  ہوگا،  تاہم اس ملک کے عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کو میں یہ یقین دلا سکتا ہوں کہ قوم کی خدمت کیلئے ہم اپنی ذمہ داری ہر حال میں پوری کریں گے   میں ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں، اور حقیقی ٹیم ورک وہ ہے  جس میں ٹیم کے ان اراکین کام کرتے ہیں،

‎وزیراعظم نے کہا کہ    کام تو کرنا ہوگا،  کارکردگی دکھانا ہوگی- وزیراعظم نے کہا کہ وہ میرے لئے انتہائی محترم ہیں اگر وہ قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

‎  وزیراعظم نے کہا کہ  اور اگر ہم ڈیلیور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے لامحدود رحم وکرم سے ہم عوامی حلقوں میں اپنا سربلند رکھ سکیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  یہی ہمارے کام کرنے کا فلسفہ، اخلاقیات اور ماحول کا نچوڑ ہے

‎ وزیراعظم نے کہا  کہ  پنجاب میں چار لاکھ لیپ ٹاپس میرٹ پر تقسیم کئے گئے،اس دوران میں نے تعلیم کیلئے 20 ارب روپے کے وظائف میرٹ پر دیئے  ۔وزیراعظم نے کہا کہ ایسے بچے اوربچیاں جو انتہائی پسماندہ  پس منظر سے تعلق رکھتے تھے،   ہم نے انہیں وظائف دیئے اور آج وہ مختلف عالمی یونیورسٹیوں سے گریجویٹ ہوکر  اسکالرز بن چکے ہیں۔ وہ انجینئرز ہیں، ڈاکٹرز ہیں، اساتذہ ہیں  ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ اب پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ بن چکا ہے اور  یہ مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہے، یہ فنڈ اب فعال ہوچکا ہے ْ۔وزیراعظم نے کہا کہ      ہم نے جدید تکنیک اورٹیکنالوجی کے ذریعے ایک روایتی جنگ جیتی جبکہ ہمارا ایٹمی پروگرام صرف اپنے دفاع کیلئے ہے یہ جارحیت  کیلئے نہیں ہے۔