اسلام آباد،04 جولائی(اے پی پی ): وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیادہ گندم اگاؤ پروگرام کے تحت ضلع خانیوال کے 30 سے زائد خوش نصیب کسانوں میں مفت ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔
صوبہ پنجاب میں کاشتکاروں کی جانب سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے پر وزیراعلی پنجاب کی جانب سے خانیوال میں خوش نصیب کاشتکاروں میں 30 ٹریکٹر تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں فی ایکڑ دو مربے سے زیادہ گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹر دیے گئے۔
گرین ٹریکٹرز کی تقسیم وزیراعلیٰ پنجاب کے 150 ارب کے کسان تاریخ ساز پیکج کا حصہ ہیں۔
تقریب میں ممبران پنجاب اسمبلی رانا سلیم حنیف، بیرسٹر اسامہ فضل چوہدری، چوہدری ضیاء الرحمن، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان، ایڈمنسٹریٹر غلام مصطفیٰ سہیڑ، زرعی ماہرین اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔