خواتین کرکٹرز کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں جاری

6

کراچی، 25 جولائی ( اے پی پی): وویمنز کرکٹرز کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا آج 18واں روز، حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں خواتین کھلاڑیوں کی آئرلینڈ کے خلاف سیریز  کے لئے  تیاریاں جاری ہیں۔

ویمنز کرکٹرز نے 4 گھنٹے تک بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس جس میں ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو سکلز بڑھانے کی عملی  مشقیں کرائی گئیں۔

 ویمنز کیمپ 2 اگست تک کراچی میں جاری رہے گا جبکہ کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے پر روانہ ہو گی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ، تینوں میچ کلون ٹرف ۔ آئرلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔