خواتین کرکٹرز کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا دوسرا روز مکمل

3

کراچی، 9 جولائی (اے پی پی):کراچی میں جاری خواتین کرکٹرز کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کے دوسرے روز 24 وویمنز کرکٹرز نے پہلے سیشن میں نیٹ پریکٹس میں بھرپور حصہ لیا۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی مشقیں کیں، جبکہ پاور ہٹنگ کی عملی تربیت بھی فراہم کی گئی۔شام کے سیشن میں خواتین کھلاڑیوں کو سکلز ڈویلپمنٹ اور فٹنس سے متعلق خصوصی تربیتی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔یہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری ہے اور 2 اگست تک جاری رہے گا۔