کراچی، 10جولائی (اے پی پی):دورہ آئرلینڈ، ویمنز کرکٹرز کا کراچی میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ جاری و ساری ہے۔ تیسرے روزخواتین کرکٹرز نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی بھرپور پریکٹس کی اورباؤلنگ و بیٹنگ پریکٹس کا پہلا سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہا۔
اس موقع پرہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں وویمنز کرکٹرز کی باؤلنگ اور بیٹنگ سکلز بڑھانے کے بارے ٹریننگ کی گئی اوربیٹرز نے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی
دوسرے سیشن میں سکلز ڈویلپمنٹ اور فٹنس کے بارے تربیت دی جائے گی۔
حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی میں سکلز اینڈ فٹنس کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔











