دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا تقریب سے خطاب

26

اسلام آباد،24جولائی(اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات اٹھائے  ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔ جس میں نا صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کی بقاء تب ہی ممکن ہو سکتی ہے جب تحقیق پر مبنی ڈیٹا کے ذریعےدہشت گردی اور پرتشدد انتشار  کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔