اسلام آباد، 1 جولائی ( اے پی پی): راشد نسیم نے ورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچرانگلینڈ کے کھلاڑی جوشےلییالا (joshua lyalla) سےورلڈ فاسٹیسٹ باکسنگ پنچ ایکسپرٹ کا اعزازچھین لیا۔
انہوں نے ایک منٹ میں374 باکسنگ پنچ کے مقابلے میں 386 مرتبہ مکوں کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا
گنیز ورلڈ ریکارڈ نے آفیشل طور پر تصدیقی ای میل جاری کر دی ۔
راشد نسیم نے 154 واں عالمی ریکارڈ فلسطین کے نام کر دیا۔راشد نسیم کو دنیا میں سب سے زیادہ پنچ کیٹییگری کے ریکارڈ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے انفرادی طور پر 126 عالمی ریکارڈ بنائے اور اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں ۔