ملتان، 28 جولائی (اے پی پی): روٹری کلبز کے نو منتخب صدور کی لرننگ سیشن اور گریجویشن 2025- 26 کی تربیتی سمینارکی تقریب منعقد ہو ئی جس میں پورے ساؤتھ زون ڈسٹر کٹ63 پاکستان کے روٹر ی کلبز ممبران تربیتی سمینار میں شریک ہو ئے۔جس میں روٹر ی انٹرنیشنل صدر کے نمائندہ خصوصی پبوڈی زوئیسائی نے خصوصی شرکت کی۔تربیتی سمینار میں روٹری انٹر نیشنل کے زون کواڈنیٹر برائے ساؤتھ محمد سلیم ناصر نے صدارت کی جبکہ سری لنکاسے روٹر ی انٹرنیشنل صدر کی خصوصی مشیرپبوڈی زوئیسائی نے کہا روٹری انٹرنیشنل کے تنظیمی ڈھانچے میں کلبز کے صدور مرکزی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر ان صدور کو ان کی صلاحیتوں اور استعداد کار کے مطابق مؤثر تربیت فراہم کی جائے تو نہ صرف کلبز مضبوط ہوں گے بلکہ روٹری انٹرنیشنل کی فعالیت اور وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔پاکستان میں شوشل ورک بہت بہتر ہے اور پاکستان میں جب بھی آئی ہوں یہاں آکر اپنایت کا احساس ملا ہے۔روٹری انٹر نیشنل کے زون کواڈنیٹر برائے ساؤتھ محمد سلیم ناصر نے کہا تربیت یافتہ افراد معاشرے میں بہتر طور پرخد مات سرانجام دے سکتے ہیں ترقی کا عمل تب مکمل ہو تا ہے جب افراد ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں،تربیت معاشرے میں درست سمیت بڑھنے کی عکاسی کرتی ہے۔ اس طرح کے تربیتی سمینار منعقد ہوتے رہنا چا ہیے جس سے بہتر کام کرنے اوربہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
عدنان روہیلا، خواجہ محمد حسین،مسرور شیخ،ڈاکٹر علی،عامر مجید پروفیسر اعظم حسین نے ٹر یننگ کے فرائض سرانجام دئیے اور کہا اس ٹریننگ سے آنے والے صدورز اور دیگر عہدے داروں کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں گی اور اس عالمی تحریک کی عظمت اور وقار میں گراں قدر اضافہ ہوگا۔
تقریب کے آخر میں سمینار میں شر کت کر نے والے صدور اور ممبران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔











