فیصل آباد 6 جولائی(اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے 10محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی امام بارگاہ جلوس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی چیک کی۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی،ایس پی لائل پور ٹاؤن اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے ۔انٹری پوائنٹس کی چیکنگ کی اور ملازمان کو ڈیوٹی کی نوعیت کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ سکیورٹی صورت حال اور داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جائےاورآنے والے زائرین کی فزیکل چیکنگ کو یقینی بنایا جائے،منتظمین اورعلماءکرام سے ملاقات کی اور امن وامان کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ان کے کردار کو سراہا،مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے ،مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جاۓگی،عوام کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔