سیالکوٹ،6 جولائی (اے پی پی):سیالکوٹ میں یوم عاشورہ کا مرکزی و قدیمی جلوس امام بارگاہ دربتول اڈہ پسروریاں سے صبح 9 بجے شروع ہو کر امام صاحب پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا،جلوس کے راستوں میں عقیدت مندوں نے لنگر کے وسیع انتظامات کیے ہوئے تھے ۔ٹھنڈی اور میٹھے پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئ تھیں ٫انتظامیہ کی طرف سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئےگئے تھے۔ پولیس افسران و اہلکاروں،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہی۔