اسلام آباد،30 جولائی ( اے پی پی ):چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا نے نیشنل پریس کلب میں ملین ٹری کیمپین 2025( شجر کاری مہم) کا پودا لگا کا بروز بدھ افتتاح کر دیا۔
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہماری چئیرمین سی ڈی اے سے میٹنگ ہوئی اسی دن میڈیا ٹاون سے بس سروس شروع ہو گئی۔
چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہم ادارہ اور پریس کلب کے ساتھ مل کر شہر کے مسائل حل کریں گے۔پریس مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔ سی ڈی اے کو مسائل بتائیں ہم حل کریں گے۔
چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوانے کہا کہ سول سوسائٹی اور پریس کلب ہم سے مل کر ون ملین درخت لگانے میں حصہ لے۔میں تو کہتا ہوں جو پریس کلب احتجاج کرنے آئیں انہیں بھی بولیں پہلے ایک ایک درخت لگائیں۔
اسلام آباد میں ایک سو ساٹھ بسیں اس وقت چل رہی ہیں ۔بہت جلد گوگل میپ پر بسوں کی آمد و رفت کی پوری معلومات میسر ہوں گی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوانے کہا کہ بس رو ٹس پر بھی باقی کام پورا کریں گے، ہر اقدام کو ہم نیک نیتی سے لیکر چلتے ہیں،صدر پی ایف یو جےافضل بٹ نے کہا کہ چئیرمین سے میڈیا ٹاون بس چلانے کا کہا انہوں نے اسی وقت عملی قدم اٹھایا،انھوں نے کہا کہ اب اسلام آباد کو سرسبز بنانے کی مہم نیشنل پریس کلب کرے گا۔
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس دن ہماری چئیرمین سی ڈی اے سے میٹنگ ہوئی اسی دن میڈیا ٹاون سے بس سروس شروع ہو گئی، افضل بٹ نےکہا کہ چئیرمین سے میڈیا ٹاون بس چلانے کا کہا انہوں نے اسی وقت عملی قدم اٹھایا۔اب اسلام آباد کو سرسبز بنانے کی مہم نیشنل پریس کلب کرے گا۔











