صدر مملکت سے جمہوریہ چیک کے لیے نامزد سفیر شہریار اکبر خان کی ملاقات

3

اسلام آباد، 11 جولائی (اے پی پی): صدر آصف علی زرداری سے جمہوریہ چیک کے لیے نامزد سفیر شہریار اکبر خان نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے انہیں نئی تقرری پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ جمہوریہ چیک یورپ میں پاکستان کا ایک اہم شراکت دار ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔