فیصل آباد 6 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر یوم عاشور کیلئے انتظامات مکمل صوبائی وزیر تعلیم رانا سنکدر حیات کا گھنٹہ گھر چوک پر مرکزی جلوس کیلئے سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ کمشنر فیصل آباد مریم خان اور آرپی او ذیشان اصغر ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر تعلیم نے کمشنر اور آرپی او کے ہمراہ عزاداروں سے بھی ملاقات کی ۔سبیل کا بھی معائنہ کیا اور شربت پی کر معیار چیک کیا فوڈ اتھارٹی کو پانی اور شربت کی مسلسل ٹیسٹنگ کی ہدایت بھی دی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مرکزی امام بارگاہ شبیریہ کا دورہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی انتظامات بارے بریفنگ بھی دی ۔انہوں نے لائسنسدران،منتظمین مجالس اور امن کمیٹی ممبران نے انتظامات کو سراہا ۔
صوبائی وزیر تعلیم انا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے پر امن محرم الحرام کیلئے مثالی انتظامات کیے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی ڈویژنل اور اضلاع کی انتظامیہ کے افسران یوم عاشور پر فیلڈ میں موجود رہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے پر امن عاشورہ کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے ڈی سی دفتر میں قائم کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر مریم خان نے کہا کہ عاشورہ محرم کے لئے ڈویژن میں سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈویژنل، ضلعی سطح کے افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔