فیصل آباد, 6 جولائی(اے پی پی(:محرم الحرام میں معیاری مشروبات اور پکوانوں کی فراہمی کا مشن جاری ہے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن،126 پکوان سنٹر، لنگر خانے اور سبیلوں کی چیکنگ، 29کو 3لاکھ 25ہزار کے جرمانے عائد کیے گےہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ 110 مجالس میں لگنے والی سبیلوں کے منتظمین کو فوڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی دی گئی ،چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں شربت اور غیر معیاری مصالحے تلف کر دیے گئے، صفائی کے ناقص انتظامات، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، محرم الحرام میں پکوان سنٹرز اور سبیلوں کی چیکنگ کے لیے سپیشل ٹیموں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ سپیشل فوڈ سیفٹی ٹیمیں سبیلوں اور لنگر خانوں کو چیک کریں گی۔ آگاہی بھی دی جائے گی، پکوان سنٹرز کو غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر بند کر دیا جائے گا، غیر معیاری خوراک سپلائی کرنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں، زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں، خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والے انسانیت کے بڑے دشمن ہیں ۔