قصور،8جولائی(اے پی پی): تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہزاروں پتنگیں اور ڈور کی 100 سے زائد چرخیاں آگ لگا کر تلف کر دی ۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور محمد اسلم بھٹی نے ”اے پی پی“کوبتایا کہ لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں تلف کر دیں‘ پتنگ بازی کے مختلف مقدمات میں ہزاروں کی تعداد میں پتنگیں اور 100 سے زائد ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئی تھیں‘ 20 لاکھ روپے مالیت کی ڈور کی چرخیاں اور ہزاروں پتنگوں کو آگ لگا کر تلف کر دیا گیا۔
محمداسلم بھٹی نے مزید بتایا کہ تھانہ بی ڈویژن نے گزشتہ 06 ماہ کے دوران 133 مقدمات درج کر کے 34 ہزار سے زائد پتنگیں، 2400 ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے 11 فیکٹریاں سیل کی ہیں۔
ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پتنگ بازوں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے‘ پتنگ بازی خونی کھیل ہے‘شہری اپنوں بچوں کو جیل کی سلاخوں سے بچائیں۔











