محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے؛کمشنر ملتان

5

ملتان،5جولائی (اے پی پی): کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کہاہے کہ محرم الحرام ہمیں برداشت،صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہےانہوں نے کہا کہ امن کی فضا قائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے دولت گیٹ چوک پر نویں محرم الحرام کے سلسلے میں اتحاد بین المسلمین کے عنوان سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

کمشنرملتان نے کہا کہ محرم الحرام میں شہر اولیاء نے امن، اتحاد اور بھائی چارے کی نئی مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر موبائل سبیلیں لگائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر سے مکمل رابطے میں ہے۔

 بعدازاں کمشنرملتان نے دولت گیت چوک پر علم کشائی کے جلوس کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے  منتظمین اور عزاداروں سے ملاقات کی۔