معیاری تعلیم کا فروغ ، نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

10

اسلام آباد: 16 جولائی)اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ معیاری تعلیم کا فروغ اور نوجوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی ترقی تعلیم یافتہ نسل سے ہی ممکن ہے اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے اجتماعی کاوشیں ضروری ہیں۔

آج وفاقی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم (FBISE) کی جانب سے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) 2025 کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کامیاب طلبہ، ان کے اساتذہ اور والدین کو مبارک باد دی اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی توجہ دیں۔