ملتان، ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

24

 ملتان، 02 جولائی(اے پی پی):  ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن   کیا۔

 اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے  نے ایل پی جی سلنڈر گاڑیوں کے مالکان کے خلاف 8 مقدمات بھی درج کرا دیے اور 25 سے زائد ویگنیں اور ڈالے تھانہ میں بند کردیئے ۔

سیکرٹری آر ٹی اے نے ایل پی جی سلنڈر قبضے میں لیکر 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے۔ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ایل پی جی سلنڈر نصب نہیں ہونگے جبکہ سرکاری کرایے اور روٹس کی خلاف ورزی پر بھی سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔