ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپین شپ، پاکستانی سکواش پلیئر عبداللہ نواز  نے پری کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا

12

اسلام آباد، 22جولائی(اے پی پی):مصر میں جاری ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپین شپ کے دوسرا روز پاکستانی سکواش پلیئر عبداللہ نواز نے ورلڈ جونیئر انفرادی اسکواش چیمپین شپ میں دو میچز جیت کر پری کوارٹر فائنل مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

عبداللہ نواز نے کینیڈا کے روحن پلیوال کو 3-0  سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں عبداللّٰہ نواز نے یو ایس اے کے آسکر کو تین کے مقابلے میں ایک گیم سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے میں اپنی جگہ بنائی۔

چیمپئن شپ مصر میں 21 جولائی سے یکم اگست تک جاری ہے، جس میں 4 پاکستانی جونئیر اسکواش کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔