وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان  کی ملاقات

4

اسلام آباد، 2 جولائی (اے پی پی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہء خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ  ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ ، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔