اسلام آباد، 25 جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزارت کے تحت جاری منصوبوں، قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ، فروغِ ادب، فنونِ لطیفہ اور نوجوان نسل کو قومی ورثے سے روشناس کرانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔