اسلام آباد، 31 جولائی ( اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کی بہتر سمت پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔